” انہیں کنٹرول کریں اور مہربانی کریں کیونکہ وہ آپ کے چیف منسٹر کو چلنے نہیں دیں گے “ ، وفاقی وزیر طاہر بشیر چیمہ کا جہانگیر ترین سے شکوہ

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وفاقی وزیر طاہر چیمہ بھی شریک تھے ۔ ویڈیو لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں وفاقی وزیر طاہر بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” چوہدری سرور کو کنٹرول کریں “ ، جس پر پرویز الہیٰ میدان میں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ” ہاں یار انہیں توکنٹرول کرو “ اس پر طاہر بشیر چیمہ دوبارہ گفتگو کو جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” انہیں کنٹرول کریں اور مہربانی کریں کیونکہ وہ آپ کے چیف منسٹر کو چلنے نہیں دیں گے “ ۔
یاد رہے کہ جہانگیر ترین ، پرویز الہیٰ اور طاہر بشیر چیمہ کے درمیان ملاقات ابھی کچھ دیر قبل ہی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عثمان بزدار میں پارٹی میں پائے جانے والے تحفظات سے متعلق خبریں آتی رہیں تاہم عمران خان نے ہمیشہ اپنے وزیراعلیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
The post ” انہیں کنٹرول کریں اور مہربانی کریں کیونکہ وہ آپ کے چیف منسٹر کو چلنے نہیں دیں گے “ ، وفاقی وزیر طاہر بشیر چیمہ کا جہانگیر ترین سے شکوہ appeared first on Urdu News.