انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں آنے والے زلزلے اورسونامی کی وجہ سے متعدد جیلوں سے قریب 1200 مجرم فرار ہو گئے

انڈونیشیا کے حکام نے بتایا ہے کہ سولاویسی جزیرے میں آنے والے زلزلے اور سونامی کی وجہ سے متعدد جیلوں سے قریب 1200 مجرم فرار ہو گئے ہیں ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت انصاف نے بتایا کہ پالو شہر میں زلزلے کی وجہ سے جیلوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ بتایا گیا ہے کہ پالو اور ڈونگالا شہر میں قائم حراستی مراکز سے سینکڑوں قیدی فرار ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیلوں سے فرار کی وجہ قیدیوں میں پھیلنے والا خوف تھی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں میں زیادہ تر بدعنوانی اور منشیات کے جرائم میں قید تھے ۔
The post انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں آنے والے زلزلے اورسونامی کی وجہ سے متعدد جیلوں سے قریب 1200 مجرم فرار ہو گئے appeared first on Urdu News.