سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستیاں زیادہ دیر نہیں چلتیں مگر گزشتہ چند سالوں کے دوران ایسے واقعات بھی منظرعام پر آئے ہیں جب کسی اور ملک کی لڑکی سوشل میڈیا پر دوستی اور پھر پیار ہونے کے بعد اپنا ملک چھوڑ کر محبوب سے ملنے دوسرے ملک جا پہنچتی ہیں۔ ایسا ہی ایک سوشل میڈیا کا واقعہ سیالکوٹ کے لڑکے کیساتھ بھی پیش آیا ہے جس کا تعلق شعیب ملک کے گاؤں سے ہی ہے۔
21 سالہ کاشف نے کہا ہے کہ اس کی ماریا کے ساتھ دوستی انسٹاگرام پر ہوئی اور پھر 10 مہینے کی بات چیت کے بعد وہ پاکستان پہنچ گئی۔ کاشف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے آئی کام کر رکھا ہے اور ابھی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔ ہماری پہلی مرتبہ انسٹاگرام پر بات ہوئی اور 10 مہینے کی بات چیت کے بعد ماریا پاکستان آئی ہیں۔ میں نے انہیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ویڈیوز بھیجیں تھیں اور پھر اسلام کے بارے میں بتایا تو ماریا نے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا اور اب ہم نکاح کرنے جا رہے ہیں۔
دونوں کی عمر میں 20 سال کا فرق ہے۔ جب اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو کاشف کا کہنا تھا کہ پیار میں عمر نہیں دیکھی جاتی ہے۔ میں ماریا کو جب ائیرپورٹ پر لینے گیا تو بہت خوش اور پرجوش تھا۔ اس موقع پر ماریا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب ائیرپورٹ پر کاشف کو دیکھا تو میں اتنا خوش ہوئی کہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔ جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ شادی کے بعد آپ پاکستان میں رہیں گی یا امریکہ میں؟ تو اس کا جواب ماریا نےدیا کہ کاشف مجھے جہاں رکھے گا، میں وہیں رہوں گی۔
ویڈیو دیکھیں:

The post انوکھی تکون : کل اپنے پیار کی خاطر امریکہ سے سیالکوٹ پہنچنے والی لڑکی ، اسکے سیالکوٹی منڈے اور ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کیا تعلق نکلا ؟ ناقابل یقین خبر appeared first on Urdu News.