سرگودھا(این این آئی )سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے چک 140 جنوبی میں مسجد کی چھت گرنے سے تبلیغی جماعت کے 4 ساتھی جاں بحق جبکہ14 افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کے ساتھی اپنے پروگرام کے سلسلہ میں چک 140 جنوبی کی مسجد میں آئے ہوئے تھے جہاں اچانک چھت گر گئی جس کے ملبہ تلے دب کر چار ساتھی جان بحق اور چودہ افراد زخمی ہو گے۔
جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں تبلیغی جماعت کے گروپ امیر بھی شامل ہیں۔ جماعتی ساتھیوں کا تعلق ضلعشانگلہ سوات سے بتلایا جا رہا ہے ،یہ افراد مسجد کے مدرسہ حصہ میں موجود تھے جہاں اچانک چھت گر گئی۔
The post انتہائی افسوسناک واقعہ،تبلیغی جماعت پر قیامت ٹوٹ پڑی، گروپ امیرسمیت 4افراد زندگی کی بازی ہا رگئے appeared first on Urdu News.