لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویزکی پرواز گیارہ سال بعد آج پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی، لندن سے طیارہ رات سوا نوبجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویزکی پہلی پروز آج پاکستان روانہ ہوگا، برٹش ایئرویز کا پاکستان کے درمیان 11سال بعد فضائی رابطہ ہوگا۔ لندن سے پہلی پروز آج رات سوا نوبجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی،
شیڈول کے مطابق پرواز پیر کی صبح 9:25 پر اسلام آباد پہنچے گی۔برٹش ایئرویز نے لندن سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ میں3 پروازوں کا اعلان کیا ہے، پروازیں منگل، جمعرات اور اتوار کواسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گی۔ایشیائی امورکے برطانوی وزیرمارک فیلڈ نے پروازوں کی بحالی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے، فلائٹس کی بحالی معیشت کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں برٹش ہائی کمشنر نے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط میں کہا تھا کہ رواں سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی۔
دوسری جانب ایک خبر یہ بھی تھی کہ برٹش ہائی کمشنر نے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط میں کہا ہے کہ رواں سال جون سے برٹش ایئر ویزاسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی۔تفصیلات کے مطابق برٹش ہائی کمشنرنے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط لکھا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ اور پُرامن ملک ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کیے، پاکستان میں برٹش ائرویز کا آپریشن دس سال سےبند تھا۔خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ رواں ماہ برٹش ائیر ویز کا تین رکنی وفد انتیس اور تیس جنوری کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا، وفد میں برٹش ائر ویز کے دنیا بھر کے ایئرپورٹس کے ہیڈ پال کونٹری، ایڈوائزر برٹش ائر ویز ڈیوڈ کریگ اور ڈائریکٹر سیفٹی جوہن مانکس شامل ہیں۔
The post انتظار کی گھڑیا ں ختم ! آخرکار وہ دن آ ہی گیا جس کا سب کو بر سو ں سے انتظار تھا appeared first on Urdu News.