انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی ، وزیردفاع پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی جس کے مطابق کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 12,12 ارکان نمائندگی کریں گے جبکہ وزیردفاع پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی ملاقات ہوئی جس میں مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام پرتبادلہ خیال کیا گیا اور پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ۔
سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں برابرکی نمائندگی دی گئی ہے جبکہ ملاقات میں نئی قانون سازی اور اسمبلی کے قوائد وضوابط پر بھی بات چیت ہوئی ۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی ، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 12,12 ارکان نمائندگی کریں گے اور کمیٹی کے ممبران میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شامل ہوں گے جبکہ وزیردفاع پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ۔
The post انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی ، وزیردفاع پرویز خٹک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے appeared first on Urdu News.