انا للہ واناالیہ راجعون تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی ۔مرکزی رہنما اچانک انتقال کرگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی ۔مرکزی رہنما اچانک انتقال کرگئے ۔۔ سابق رکن پارلیمنٹ، رہنما تحریک انصاف ناصر خان انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی انتقال کر گئے ہیں۔ بنوں سے تعلق رکھنے والے ناصر خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ناصر خان کئی روز سے ہسپتال میں داخل تھے، جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔
ناصر خان پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ناصر خان نے حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جبکہ وہ ماضی میں ایک مرتبہ رکن قومی اسمبلی اور ایک مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ ناصر خان وفاقی وزیر بھی رہ چکے تھے۔ ناصر خان کے انتقال پر تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
The post انا للہ واناالیہ راجعون تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی ۔مرکزی رہنما اچانک انتقال کرگئے appeared first on Urdu News.