واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکا میں جنوب مشرقی واشنگٹن میں اسٹور کے باہر فائرنگ سے پاکستانی اسکالر اور فلسفی 64 سالہ جاوید بھٹو ہلاک ہوگئے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جاوید بھٹو کے قتل کے الزام میں 45 سالہ شخص ہلمین جورڈن کو حراست میں لے لیا ہے۔ جاوید بھٹو کوگزشتہ روز صبح 11 بجے کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور مبینہ طور پر ان کا پڑوسی ہے اور ان کا جاوید بھٹو کے ساتھ کوئی تنازع چل رہا تھا۔ پاکستان کے ایک انگریزی اخبار نے جاوید بھٹو کے اہل خانہ کے رکن کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ(حملہ آور)بہت زیادہ شراب پیتا تھا اور اکثر بہت چلاتا اور عجیب رویہ رکھتاتھا، جاوید بھٹو کی جانب سے حال ہی میں ان کے خلاف عمارت کے مالک مکان سے شکایت کی گئی تھی۔واضح رہے کہ جس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا اس مقام پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔جاوید بھٹو، صحافی نفیسہ ہود بھائی کے شوہر اور معروف پاکستانی ماہر طبیعات پرویز ہود بھائی کے بہنوئی تھے۔
اس کے علاوہ جاوید بھٹو امریکا منتقل ہونے سے قبل سندھ یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔جاوید بھٹو کی موت پر مختلف صحافیوں اور دانشوروں نے دکھ کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر تعزیتی پیغامات پوسٹ کیے۔ جاوید بھٹو صحافی نفیسہ ہود بھائی کے شوہر اور معروف پاکستانی ماہر طبیعات پرویز ہود بھائی کے بہنوئی تھے۔ جاویدبھٹو امریکا منتقل ہونے سے قبل سندھ یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جنوب مشرقی واشنگٹن میں اسٹور کے باہر فائرنگ سے پاکستانی سکالر اور فلسفی64سالہ جاوید بھٹو ہلاک ہو گئے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جاوید بھٹو کے قتل کے الزام میں45سالہ شخص بلمین جورڈن کو حراست میں لے لیا۔

The post اناللہ واناالیہ راجعون معروف پاکستانی شخصیت امریکہ میں قتل ، ان کا تعلق کس خاندان سے ہے ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی appeared first on Urdu News.