دمشق (ویب ڈیسک )امریکی زیر قیادت اتحادی فوج نے شامی شہر دیر الزور کے قصبے باغوز پر حملہ کیا جس میں ایک مسجد کو نقصان پہنچا ۔ یہ کاروائی شامی جیش الحر کی طرف سے دہشتگرد تنظیم وائی پی جی کے خلاف آپریشن کے دوران مدد کے تحت کی گئی ۔ اتحادی فوج کے بیان کے مطابق ، یہ کاروائی 11 فروری کو کی گئی جس میں ایک مسجد میں
چھپے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جوکہ داعش اپنے اڈے کے طور پر استعمال کر رہی تھی ۔ دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے اس حملے میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہو ئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی ۔ یاد رہے کہ امریکی اور فرانس کی زیر حمایت وائی پی جی گزشتہ سال سے دیر الزور سے داعش کے مکمل خاتمے کےلیے حملے کر رہی ہے ۔ دیر الزور میں دریائے فرات کے مغربی علاقے میں اسد نواز فوج تعینات ہے ۔
The post اناللہ واناالیہ راجعون بڑے اسلامی ملک پرامریکہ کافضائی حملہ ،مسجدشہید،50افرادجاں بحق appeared first on Urdu News.