ایبٹ آباد (نیو زڈیسک) ورلڈ بینک نے امیر ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایبٹ آباد بھی دنیا کے امیر ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا خوبصورت سیاحتی شہر ایبٹ آباد امیر ترین شہروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ایک لاکھ کی آبادی والے شہر میں اکثر افراد کا ذریعہ معاش کاروبار ہے، ٹورزم کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سے بھی ایبٹ آباد کو کافی اہمیت حاصل ہے۔صاف ستھری سڑکیں ، خوبصورت گھر امیروں کے شہر میں کھانا انتہائی سستا ہے، کوئی بھی فرد صرف 30 روپے میں پیٹ کی آگ بجھا سکتا ہے۔شہریوں کا کہناہے کہ اگرحکومت سیاحت پر توجہ دے تو یہ شہر اچھا منافع دے سکتا ہے۔
The post امیر ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا کون سا شہر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیگا appeared first on Urdu News.