امیر ترین افراد ، 24 سال سے سرفہرست بل گیٹس کی حکمرانی ختم ، ایمازون کمپنی کے مالک جیف بیزوس 160 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے

آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑدیا ۔ 160 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین فرد بن گئے اور یوں 24 سال سے مالدار ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے بل گیٹس دوسرے نمبر پر آگئے ، امیر ترین افراد کی فہرست میں وارن بفے کا تیسرا اور مارک زکر برگ کا چوتھا نمبر ہے ۔
امریکی جریدے فوربز نے امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس میں آن لائن کاروباری کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوس 160 ارب ڈالرزکے ساتھ نہ صرف دولت مند ترین امریکی بن گئے بلکہ 100 ارب ڈالر سے زائد دولت رکھنے والے پہلے امریکی بھی ہیں ۔ جیف بیزوس نے امیر ترین امریکیوں کی فہرست پر بل گیٹس کی 24 سالہ حکمرانی بھی ختم کردی ہے ۔ بل گیٹس 97 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ اسی طرح امریکی تاجر وارن بفٹ 88 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 61 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔
The post امیر ترین افراد ، 24 سال سے سرفہرست بل گیٹس کی حکمرانی ختم ، ایمازون کمپنی کے مالک جیف بیزوس 160 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے appeared first on Urdu News.