امریکی وسط مدتی انتخابات ، ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی زیادہ نشستوں پر کامیابی کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جیت کا ڈھنڈورا پیٹنے لگے

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی زیادہ نشستوں پر کامیابی کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا ۔ امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 222 نشستیں ڈیموکریٹس نے جیت لیں لیکن اس کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر اپنی جیت کے گن گاتے پھر رہے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 105 سالہ تاریخ میں وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ میں صرف 5 امریکی صدور نے کامیابی حاصل کی ۔

“There’s only been 5 times in the last 105 years that an incumbent President has won seats in the Senate in the off year election. Mr. Trump has magic about him. This guy has magic coming out of his ears. He is an astonishing vote getter & campaigner. The Republicans are………
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 7, 2018

انہوں نے اپنی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مسٹر ٹرمپ ایک جاوگر ہے، وہ ایک زبردست ووٹ حاصل کرنے والا اور کمپینر ہے ۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ریپبلکنز غیر یقینی حد تک خوش قسمت ہیں کہ انھیں ٹرمپ جیسا رہنما ملا ۔ ٹرمپ نے لکھا کہ پورا میڈیا ان کے خلاف تھا جو روز ان پر حملے کرتا رہا لیکن اس کے باوجود انہوں نے زبردست کامیابی حاصل کی ۔ امریکی صدر نے میڈیا کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی سیاسی پنڈت اور تجزیہ کار ہمیں ہماری جیت کا کریڈٹ نہ دے تو صرف دو الفاظ یاد رکھنا ، ‘ فیک نیوز’ ۔

….unbelievably lucky to have him and I’m just awed at how well they’ve done. It’s all the Trump magic – Trump is the magic man. Incredible, he’s got the entire media against him, attacking him every day, and he pulls out these enormous wins.” Ben Stein, “The Capitalist Code”
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 7, 2018

To any of the pundits or talking heads that do not give us proper credit for this great Midterm Election, just remember two words – FAKE NEWS!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 7, 2018

The post امریکی وسط مدتی انتخابات ، ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی زیادہ نشستوں پر کامیابی کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جیت کا ڈھنڈورا پیٹنے لگے appeared first on Urdu News.