امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی قیادت میں امریکا کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے چین کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے چینی ہم منصب وانگ ڑی سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر چین نے امریکیوں کو خبردار کیا کہ وہ غیر دانش مندانہ اقدمات سے گریز کریں ورنہ اس کے خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو کی قیادت میں امریکی وفد نے بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے چینی ہم منصب سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی ۔
اس دوران باہمی تنازعات کے پیش نظر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مذاکرات چاہتے ہیں ، تاکہ عالی تجارتی جنگ کے بجائے باہمی قربتیں پیدا ہوں ۔ ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے تجارتی جنگ کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن حکومت نے تجارتی جنگ شروع کرتے ہوئے باہمی اعتماد کو نقصان پہنچایا ۔ بعد ازاں مائیک پومپیو اور وانگ ژی کے درمیان سخت جملے کہے گئے ، تاہم امریکی وزیر خارجہ نے موقف اختیار کیا کہ امریکی حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔
The post امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات میں سخت جملوں کا تبادلہ ، امریکہ غیردانشمندانہ اقدامات سے گریز کرے ، چین کی امریکہ کو وارننگ appeared first on Urdu News.