امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے فوج کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ امریکی سرحد کے تحفظ کے لیے فوج کو لگایا جا رہا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں میڈیا کی کوریج کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ وہ لکھتے ہیں کہ ہمیں آج ہمارے معاشرے میں جس غیظ وغضب کا سامنا ہے ، اس کا ایک بڑا حصہ مرکزی دھارے کے میڈیا کی جان بوجھ کر کی گئی غلط اور نامکمل رپورٹنگ کا شاخسانہ ہے ۔ میں اس کو ’’ غلط خبر ‘‘ کا نام دیتا ہوں ۔ یہ اب اتنا بْرا اور نفرت انگیز ہوچکا ہے کہ یہ کسی توضیح سے بھی ماورا ہوچکا ہے ۔ مرکزی دھارے کے میڈیا کو تیزی سے خود کو درست کرنا چاہیے ۔
The post امریکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے افواج کو تعینات کیا جا رہا ہے ، امریکی معاشرے میں غیظ وغضب کی وجہ میڈیا کی غلط اور نامکمل رپورٹنگ ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ appeared first on Urdu News.