امریکہ کو واضح کر دیا کہ ایران کو ایک کنارے لگانا کسی طور دانش مندی نہیں ، ترکی ایران پر پابندیاں عائد کیے جانے کے خلاف ہے ، ترک وزیر خارجہ

ترکی نے ایران پر نئی پابندیوں کے پس منظر میں امریکا کو خبردار کیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تہران کو تنہا کرنا خطرناک ہے ۔ اوگلو کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کو واضح کر دیا کہ ایران کو ایک کنارے لگانا کسی طور دانش مندی نہیں ۔ ایران کو تنہا کرنا ایک خطرناک مسئلہ ہے اور ایرانی عوام کو سزا کا نشانہ بنانا غیر منصفانہ عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ان پابندیوں کے عائد کیے جانے کے خلاف ہے اور ہم نہیں سمجھتے کہ پابندیوں کے ذریعے کسی نتیجے تک پہنچا جا سکتا ہے ۔ میرے خیال میں پابندیوں کے بجائے سنجیدہ بات چیت کہیں زیادہ فائدہ مند ہے ۔
The post امریکہ کو واضح کر دیا کہ ایران کو ایک کنارے لگانا کسی طور دانش مندی نہیں ، ترکی ایران پر پابندیاں عائد کیے جانے کے خلاف ہے ، ترک وزیر خارجہ appeared first on Urdu News.