امریکہ پر اللہ کا عذاب نازل ہوگیا قیامت کا منظر پیش کرنے والی آگ نے ہزاروں گھروں اور لاکھوں افراد کو لپیٹ میں لے لیا ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ

کیلی فورنیا(آئی این پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کیجنگل میں لگی آگ نے ایک کارمیں سوار5افرادسمیت 9لوگوں کی جان لے لی،فلمی ستاروں کی رہائش گاہوں، اسپتالوں،اسکولوں سمیت 2100گھر آگ کی لپیٹ میں آگئے جب کہ 50ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، 1.5لاکھ گھر خدشات کے پیش نظر خالی کروا لئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل میں لگی آگ نے ایک ہی کارمیں سوار5افرادسمیت 9لوگوں کی جان لے لی ہے۔شمالی کیلی فورنیا کی پولیس نے بتایاہے۔
بکہ مرنے والے 9افراد میں سے ایک کی لاش گھر سے ملی جبکہ پانچ افراد ایک گاڑی میں جل کرہلاک ہوئے۔کئی فلمی ستاروں کے گھربھی آگ کی لپیٹ میں آنے کاخدشہ ہے جس کے سبب لیڈی گاگا،وِل اسمتھ اور کمِ کارڈیشن سمیت ہالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھرخالی کرالیے گئے ہیں۔کیلی فورنیامیں 3 مختلف مقامات پرایک ساتھ لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ قصبے پیراڈائزسے 26ہزارافراد کو ہنگامی بنیادوں پر نقل مکانی کرناپڑی ۔یہ قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔
،گاڑی میں سوارہوکرمحفوظ مقام کی طرف جانے والے5 افرادکوبھی آگ نیاپنی لپیٹ میں لے لیا ۔دوروز سے لگی آگ نے اب تک ایک ہزارسیزائدمکانات، کئی اسکولوں اوراسپتالوں کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ہالی ووڈ شخصیات کے محل نماگھربھی آگ کی لپیٹ میں آرہے ہیں، کیٹ لین جینر کاگھرآگ کی نذرہوگیا۔ کم کارڈیشن اورکینائی ویسٹ کاگھربھی شعلوں کی زدمیں ہے۔ اورمشہورگلوکارہ لیڈی گاگا کا گھر بھی دھوئیں کے کالے بادلوں میں گھراہواہے۔ہالی ووڈاسٹارول اسمتھ نیویڈیوپوسٹ کی ہے جس میں بتارہے ہیں کہ ان کاگھربھی تباہ ہونیکاخدشہ ہے۔
The post امریکہ پر اللہ کا عذاب نازل ہوگیا قیامت کا منظر پیش کرنے والی آگ نے ہزاروں گھروں اور لاکھوں افراد کو لپیٹ میں لے لیا ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ appeared first on Urdu News.