ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکا نے مذاکرات کی بجائے ترکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کا راستہ چن کر غلطی کی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردگان نے کہا کہ اقتصادی جنگ شروع کر کے امریکا نے دنیا میں اپنا اعتماد کھو دیا ہے ۔ پارلیمان کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں اردگان کا کہنا تھا کہ انقرہ اور واشنگٹن حکومت کے درمیان تعلقات رفتہ رفتہ بہتر ہو رہے ہیں ، جو امریکی پادری اینڈریو برونسن پر ترکی میں چلائے جانے والے مقدمے کی وجہ سے کشیدگی کا شکار ہوئے ۔ اپنے خطاب میں اردگان نے یہ بھی کہا کہ ترکی روس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دے گا ۔
The post امریکہ نے مذاکرات کی بجائے ترکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کا راستہ چن کر غلطی کی ، ترک صدر رجب طیب اردگان appeared first on Urdu News.