امریکہ اور افغانستان کی جنگ میں پاکستان کا کتنا نقصان ہوا؟ حیران کن حقائق سامنے آگئے

لاہور (اردو نیوز) امریکہ کی افغانستان میں جاری جنگ سے جتنا نقصان امریکہ کو ہوا ہے اس سے کئی گنا زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے.
ایک سروے کے مطابق امریکہ کی افغانستان میں جنگ سے 85000 عام پاکستانی شہری لقمہ اجل بنے. جبکہ 7000 سے زائد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے. اور قریباََ 1 لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں. اس جنگ میں پاکستان کا جانی نقصان امریکہ سے زیادہ ہوا ہے.
جانی نقصان کے علاوہ پاکستان کو اس جنگ میں مالی نقصان بھی ہوا ہے. پاکستان کو تقریباََ 120 بلین ڈالر کا اقتصادی نقصان ہوا ہے. اس کے علاوہ پاکستان کو افغان پناہ گزینوں کو بھی رکھنا پڑا. 30 ملین افغان پناہ گزینوں کی وجہ سے بھی پاکستان کی معیشت پہ اثر پڑا اور ملک کی سیکیورٹی بھی داؤ پر لگ گئی تھی.
The post امریکہ اور افغانستان کی جنگ میں پاکستان کا کتنا نقصان ہوا؟ حیران کن حقائق سامنے آگئے appeared first on Urdu News.