امریکہ ، جنوبی کیلیفورنیا میں دو چھوٹے طیارے گر کر تباہ ہوگئے ، 2 پائلٹ ہلاک ایک مسافر زخمی

جنوبی کیلیفورنیا میں دو چھوٹے طیارے گر کر تباہ ہوگئے ، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک جبکہ ایک مسافر زخمی ہو گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ لاویرن میں بریکٹ فیلڈ ایئرپورٹ کے نزدیک ایک نجی نرسری پلانٹ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث 69 سالہ شخص موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ، مذکورہ ایئرپورٹ کے احاطے میں ہی ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث اسکا پائلٹ ہلاک ہو گیا ، طیارہ تباہ ہونے کے دوران اس میں زور دھماکہ ہوا جس سے اردگرد کے لوگ خوفزادہ ہو گئے ، دونوں حادثات کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔
The post امریکہ ، جنوبی کیلیفورنیا میں دو چھوٹے طیارے گر کر تباہ ہوگئے ، 2 پائلٹ ہلاک ایک مسافر زخمی appeared first on Urdu News.