شیخ حماد بن ہمدان آل نہیان نے فوجی ٹرک اور جیپ کو یکجا کر کے ایسی گاڑی بنائی ہے، جسے دنیا کی سب سے بڑی ایس یو وی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس گاڑی کو دھابیان (Dhabiyan) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ 10-وہیلر گاڑی Oshkosh M1075 فوجی ٹرک اور جیپ رینگلر کو ملا کر بنائی گئی ہے۔
یہ 600 ہارس پاور، 15.2 لٹر، 6 سیلنڈر کیٹرپلر سی 15 ڈیزل انجن گاڑی ہے۔ اس گاڑی کا وزن 24 ٹن ہے۔ یہ 10.8 میٹر لمبی، 2.5 میٹر چوڑی اور 3.2 میٹر اونچی ہے۔
دھابیان کو دوبئی کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اور کاریں جمع کرنے کے حوالے سے مقبول شیخ حماد بن ہمدان آل نہیان نے ڈیزائن کیا اور بنوایا ہے۔ دھابیان کو حال ہی میں شارجہ میں ہونے والے آٹو شو میں پیش کیا گیا۔دھابیان کی لاگت کےبارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ۔
شیخ حماد بن ہمدان آل نہیان کی ملکیتی گاڑیوں میں صرف دھابیان ہی شامل نہیں۔ وہ اکثر انسٹاگرام پر اپنی گاڑیوں کی تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اُن کی قوسِ قزاح کے رنگوں میں رنگی ہوئی مرسیڈیز ایس – کلاس کافی مقبول ہوئی تھی۔

The post اماراتی شیخ نے دنیا کی سب سے بڑی اور انوکھی گاڑی تیار کر لی appeared first on Urdu News.