الیکشن کمیشن نے ایک کروڑ سے زائد ووٹرز کے حلقے تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ منتقل کرانے کے خواہشمند افراد کو 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت ووٹ کا اندراج یا منتقلی صرف مستقل یا عارضی پتہ پر ہو سکتی ہے تاہم ایک کروڑ سے زائد شہریوں کے ووٹ مستقل یا عارضی پتے پر درج نہیں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ان افراد نے 31 دسمبر تک اپنے ووٹ منتقل نہ کرائے تو ان کے ووٹ خود بخود مستقل پتے پر درج کر دیئے جائیں گے اور یوں 1 کروڑ ووٹرز کے حلقے تبدیل ہو سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ 31 دسمبر تک ووٹ اندراج اور منتقلی کیلئے فارم 21 کا استعمال کیا جائے ، سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ ، تعیناتی کی جگہ کے عارضی پتے پر ووٹ درج کرا سکتے ہیں ۔
The post الیکشن کمیشن نے ایک کروڑ سے زائد ووٹرز کے حلقے تبدیل کرنے کا اعلان کردیا appeared first on Urdu News.