الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی ہے ۔ ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی سہولت کیلئے ایس ایم ایس سہولت فراہم کردی ، اپنے ووٹ ، پولنگ سٹیشن اورحلقہ انتخاب کی معلومات ایس ایم ایس سے حاصل کی جاسکتی ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر مکمل تفصیل حاصل کی جاسکتی ہے ۔
معمر شہری ، حاملہ خواتین ، معذورافراد اور خواجہ سراء کیساتھ پولنگ سٹیشن پر ترجیحی سلوک ہوگا ، زائد المعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ کاسٹ کیا جا سکتا ہے ، الیکشن کمیشن نے ووٹرزکو موبائل فون ، کیمرہ اور خواتین کو اپنا پرس ساتھ نہ لانے کی ہدایت کی ہے ، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق پولنگ کا عمل بغیر کسی کے وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔
The post الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لیے گائیڈ لائن جاری کردیں appeared first on Urdu News.