اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت کی 100 روز میں کیا کارکردگی رہی، وزیراعظم نے حقائق عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی۔ عمران خان قوم کو منصوبوں سے متعلق آگاہ کریں گے اور عملدرآمد کیلئے تیار کی گئی حکمت عملی کا اعلان بھی کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے پہلے 100 دنوں میں کون سے اہداف حاصل کر لئے، منصوبہ سازی کا عمل کہا ں تک پہنچا، عوام کو کیا ریلیف ملا،۔
وزیراعظم 100 روزہ پلان کی کارکردگی کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی تاہم لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بھی تقاریب کی تجویز ہے۔وزیراعظم عمران خان منصوبوں سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کریں گے، مختلف وزارتوں کے اہداف اور اعداد و شمار جاری کئے جائیں گے، اس حوالے سے پنجاب نے صوبے کے ذمہ اپنے اہداف کو حتمی شکل دے دی ہے اور صوبائی وزرا نے منصوبوں سے متعلق منظوری بھی حاصل کر لی ہے۔
The post الیکشن سے قبل بنایا گیا 100روزہ پلان وزیراعظم عمران خان بہت جلداسلام آباد میں کیا کام کرنے والے ہیں پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر appeared first on Urdu News.