نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں پاکستان کی حق خودارادیت کی حمایت میں پیش کردہ قرارداد اتقاق رائے سے منظور ہوگئی،جنرل اسمبلی میں 83 ممالک نے پاکستان کے ساتھ قرارداد کو پیش کیا ،ماہ توثیق کیلئے 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد سے جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے ، اس سے دنیا کی توجہ حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والوں پر مرکوز ہوگی۔
،بیرونی تسلط میں جکڑے لوگوں کوباورکروایا کہ وہ بے یارومددگارنہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں پاکستان کی حق خودارادیت کی حمایت میں پیش کردہ قرارداد اتقاق رائے سے منظور ہوگئی۔حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد کو ریکارڈ 83 ممالک نے اسپانسر کیا اور اگلے ماہ توثیق کیلئے 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں غیر ملکی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی اور دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
جنرل اسمبلی میں 83 ممالک نے پاکستان کے ساتھ قرارداد کو پیش کیا جوریکارڈ ہے۔اس موقع پراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کوترویج دینا اقوام متحدہ کی اساس میں شامل ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر، فلسطین میں حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کوتقویت ملے گی، بڑی تعداد میں ممالک نے پاکستان کی پیش کردہ قراردا کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی حق خودارادیت کی تاریخی اور اصولی حمایت پراظہاراعتماد ہے، قرارداد حق خودارادیت کی عالمگیریت پر زور دیتی ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ قرارداد مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی سفارش کرتی ہے، بیرونی تسلط میں جکڑے لوگوں کوباورکروایا کہ وہ بے یارو مددگارنہیں۔
The post اقوام متحدہ میں کشمیر کے حق خود ارادیت کی قرارداد منظور کروڑوں پاکستانی اور آر پار کے کشمیری خوشی سے نہال بھارت میں ماتم کا سماں appeared first on Urdu News.