ملتان (اردو نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان قیادت کو عمران خان کی خواہش سمجھ نہیں آئی، عمران خان نے افغان مفاہمتی عمل میں کردارادا کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ، کچھ قوتیں پاکستان اور افغانستان میں امن نہیں چاہتیں، امن عمل میں رخنہ ڈالنے والوں کو جلد بے نقاب کریں گے۔انہوں نے آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کومبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم کا دورہ امریکا کامیاب رہا۔ 11ماہ میں پاکستان میں جوتبدیلی آئی ہے وہ پوری دنیا نے دیکھی ہے۔ آج ایسے علاقوں میں بھی ترقیاتی کام ہورہے جہاں کوئی جاتا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا قبائلی علاقوں میں پرامن انتخابات ہوئے۔
آج رویوں اورنظریات میں تبدیلی آگئی ہے۔ آج ایسے علاقوں میں بھی ترقیاتی کام ہو رہے جہاں کوئی جاتا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔
امریکا میں بات ہوئی تھی کہ پاکستان امن عمل میں سنجیدہ ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان اور افغانستان میں امن نہیں چاہتیں، امن عمل میں رخنہ ڈالنے والوں کو جلد بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے افغان عمل میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ لیکن افغان قیادت کو عمران خان کی خواہش سمجھ نہیں آئی۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک انٹرویومیں کہا کہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیش کش پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، ثالثی کی درخواست مودی نے کی، اب وہ انکار کر رہے ہیں اور ثالثی کی پیش کش پر سیخ پا ہیں۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بگڑتی جا رہی ہے، امریکا کو باور کرا دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل طلب ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ امریکا بھارت سے تعلقات رکھنا چاہتا ہے رکھے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے قائل کریں گے، افغان انتخابات میں طالبان کو بھی شامل ہونا چاہیے، امریکا کی خواہش ہے افغانستان کے اندر بھی انٹرا مذاکرات ہونے چاہئیں۔شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان معاون اور مدد گار بننے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں چاہتا،
کوشش یہی ہے افغانستان میں بلٹ بیلٹ میں تبدیل ہو جائے، نہیں چاہتے خطہ کسی اور جنگ میں جائے۔انھوں نے کہا کہ امریکا میں سرمایہ کاروں سے بہت اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، ٹرمپ نے کہا پاکستان کے ساتھ ٹریڈ سے مطمئن نہیں ہوں، ٹریڈ کو مزید بڑھایا جائے۔
The post افغان قیادت کو عمران خان کی خواہش سمجھ نہیں آئی،شاہ محمود قریشی appeared first on Urdu News.