افغانستان کے صوبے فریاب میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی

افغانستان کے صوبے فریاب میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے ، بری طرح زخمی بچوں میں سے 2 کی ٹانگیں کا ٹ دی گئیں ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے فریاب کے علاقے کوہ سید میں پولیس سٹیشن کے نزدیک بارودی سرنگ پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے تھے ، زخمیوں میں سے ایک بچے نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ۔
افغان سی آئی ڈی ڈائریکٹر غلام علی نے میڈیا کو بتایا کہ اس علاقے میں طالبان نے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں ۔ جہاں ایک درجن سے زائد بچے خطرے سے بے خبر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا ۔ افغان محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ دھماکے سے بری طرح زخمی بچوں میں سے 2 بچوں کی ٹانگیں کاٹنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی حالت نازک ہے ۔ ٹانگوں سے محروم دونوں بچوں کو جوزجان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
The post افغانستان کے صوبے فریاب میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی appeared first on Urdu News.