افغانستان پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن کل سے شارجہ میں شروع ہو گا ، ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہونگی

افغانستان پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن کل سے شارجہ میں شروع ہو رہا ہے ۔ ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کئی انٹرنیشنل کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ بلند و بالا چھکے لگانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ، چھکوں کے بادشاہ کرس گیل ، اسپن کے جادوگر راشد خان ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میکولم ، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل ، بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر تمیم اقبال اور سابق کیوی بیٹسمین لیوک رونکی سمیت کئی کھلاڑی شائقین کو اپنے کھیل سے محضوظ کریں گے ۔ ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہیں جن میں کابل ، پکتیا رائلز، قندھار کنگز، بلخ لیجنڈز اور ننگرہار لیوپرڈز شامل ہیں ۔ ایونٹ میں 26 میچز کھیلے جائیں گے ۔
The post افغانستان پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن کل سے شارجہ میں شروع ہو گا ، ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہونگی appeared first on Urdu News.