اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن کے لیے 11 قومی اور 24 صوبائی نشستوں پر پولنگ کل ہوگی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کُل 7 ہزار 489 پولنگ قائم کئے جن میں سے 1727 اسٹیشنز کو حساس قرار دییا گیا ہے۔ حساس قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشنز میں پنجاب کے 848 ،سندھ 201 ،خیبر پختونخواہ 544 اور بلوچستان کے 134 اسٹیشنز شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانی ووٹ کا سٹ کریں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان خصوصی طور پر متحرک ہیں اور پولنگ ڈے کے لیے کارکنان کو ڈیوٹیاں بھی سونپی جا رہی ہیں۔
البتہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دو اُمیدوار پولنگ ہونے سے قبل ہی ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔حلقہ پی پی 296 راجن پور سے پاکستان تحریک انصاف اُمیدوار اویس دریشک بلامقابلہ ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔
یہ نشست اُن کے والد پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی داخل کروائے جانے کے مرحلے پر ہی کسی اور اُمیدوار نے مرحوم طارق دریشک کے صاحبزادے اویس دریشک کے خلاف کاغذات ن امزدگی جمع نہیں کروائے۔جس کے بعد اویس دریشک باضابطہ طور پر بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔
The post اسے کہتے ہیں تبدیلی ۔۔۔تحریک انصاف چھا گئی، ضمنی انتخابات سے 24 گھنٹے قبل ملک کی 2 بڑی نشستیں اپنے نام کر لیں appeared first on Urdu News.