اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی اصل وجہ بتا دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انٹرا بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ عالمی ادائیگیوں کو قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ ناخوشگوار اتار چڑھاﺅ کی صورت میں مداخلت کیلئے تیار ہیں ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرا بینک میں ڈالر 133 روپے 64 پیسے کا ہو گیا ہے اور اس کی وجہ عالمی ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر میں ہونے والی کمی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ خام تیل کی بڑھتی قیمت امپورٹ بل میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے جبکہ امپورٹ بل کی ادائیگیوں کے باعث روپیہ دباﺅ کا شکار ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ وہ صورتحال کی مسلسل کڑی نگرانی میں مصروف ہیں اور ناخوشگوار اتار چڑھاﺅ کی صورت میں مداخلت کیلئے بھی تیار ہیں ۔
The post اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی اصل وجہ بتا دی appeared first on Urdu News.