اسلام آباد ہائیکورٹ سے حق میں فیصلہ آتے ہی احتساب عدالت نے بھی نواز شریف کوبڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف دائر العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سماعت کی۔اس موقع پرسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔۔سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء سے جرح مکمل کرنے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن یہ اس صورت میں ممکن ہوگا اگر پورا دن مل جائے۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے اعتراض کیا کہ ‘خواجہ حارث ڈھائی تین ماہ سے ایک ہی گواہ پر جرح کر رہے ہیں۔
ہائیکورٹ میں خواجہ صاحب کے دلائل تو مکمل ہو چکے، اب نیب کے دلائل باقی ہیں۔احتساب عدالت کے جج نے خواجہ حارث سے کہا کہ آپ دس منٹ کی بریک لے کر آ جائیں، ہم سماعت میں وقفہ کر دیتے ہیں۔وفقہ کے بعد جب سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت نے 31 مئی 2017 کے ایم ایل اے کو بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ایم ایل اے کی مصدقہ نقل ریکارڈ پر لاکر اصل دستاویز گواہ کو واپس کردی جائے اور ایم ایل اے کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے باوجود پبلک نہ کیا جائے اور نہ اس کی کاپی کسی کو جاری کی جائے۔جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ عدالتی ریکارڈ پر آنے کے بعد کاپی فراہم نہ کرنے کی درخواست کیسے کی جا سکتی ہی ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو کاپی فراہم نہ کرنا ملزم کے بنیادی حقوق اور فیئر ٹرائل کی نفی ہوگا۔۔عدالت نے مزید سماعت 24ستمبر تک ملتوی کر دی ۔
The post اسلام آباد ہائیکورٹ سے حق میں فیصلہ آتے ہی احتساب عدالت نے بھی نواز شریف کوبڑی خوشخبری سنا دی appeared first on Urdu News.