اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ایک خاتون کی ڈنڈے سے گاڑی کوتوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ اب اس خاتون کے متعلق انتہائی حیران کن انکشاف منظر عام پر آ گیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ جا رہی تھی کہ راستے میں ان کا جھگڑا ہو گیا اور خاتون نے غصے میں گاڑی کو توڑنا شروع کر
دیا۔پہلے تو شوہر ایک طرف چلا جاتا ہے تاہم کچھ ہی دیر میں واپس آ کر خاتون کو روکنے کی کوشش کرتا ہے لیکن خاتون ڈنڈے سے اس پر بھی حملہ کر دیتی ہے۔ اس پر شلوار قمیض میں ملبوس مرد بھی ایک لکڑی اٹھا کر جوابی حملہ کر دیتا ہے۔ یہ معاملہ دیکھ کر ارگرد موجود لوگوں میں سے کوئی شخص پولیس کو اطلاع کر دیتا ہے۔پولیس جب اس میاں بیوی کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی اور ان کا ریکارڈ چیک کیا تو ہوشربا انکشاف ہوا کہ اس میاں بیوی کے خلاف پہلے بھی 100سے زائد کیس مختلف تھانوں میں رجسٹرڈ تھے اور یہ کوئی چھوٹے موٹے کیس نہیں تھے بلکہ بعض تو ملکی سطح پر منشیات سمگلنگ کے تھے۔ یوں اپنی ذاتی لڑائی کی وجہ سے یہ جرائم پیشہ میاں بیوی پکڑے گئے۔

Girl smashing a car right Center and front. Islamabad. pic.twitter.com/BNYwGsjKrF
— Mumtaz Hayat Maneka (@Mumtazz_Maneka) February 16, 2019

The post اسلام آباد میں بیوی نے سرعام شوہر کی گاڑی توڑ پھوڑ دی، لیکن یہ میاں بیوی دراصل کون ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں appeared first on Urdu News.