اسلام آباد میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کی افواہیں سرگرم ، انصار عباسی نے بھی ٹویٹ کر ڈالا ، سوشل میڈیا پر لوگ اپنی اپنی رائے دینے لگے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو متنازع بیان دینے پر برطرف کیے جانے کی خبر زیر گردش ہیں اور اس حوالے سے صحافی انصار عباسی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے انصار عباسی نے کہا کہ ” افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسلام پسند جج محترم جسٹس شوکت صدیقی کو برطرف کیا جا رہا ہے۔ امید ہے یہ جھوٹی افواہیں ہیں ۔“ انصار عباسی کی ٹویٹ کے جواب میں بہت سے لوگوں نے اپنی اپنی رائے دینی شروع کر دی . کچھ لوگ تو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حق میں اور کچھ اُن کے مخالفت میں کمنٹ کرتے رہے .

افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسلام پسند جج محترم جسٹس شوکت صدیقی کو برطرف کیا جا رہا ہے۔ امید ہے یہ جھوٹی افواہیں ہیں۔ #SupportForJisticeShoukatSiddiqi
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) October 2, 2018

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا تھا کہ آئی ایس آئی آج کے دور میں عدالتی معاملات میں جوڑ توڑ کرنے میں ملوث ہے ، آئی ایس آئی والے اپنی مرضی کے بنچ بنواتے ہیں ۔ راول ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کی طرف سے منعقدہ تقریب کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انکشافات کیا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ احتساب عدالت کی ہر روز کی پروسیڈنگ کہاں پر جاتی رہی ہیں ، معلوم ہے کہ سپریم کورٹ کون کس کا پیغام لے کر جاتا ہے“ ۔ جسٹس صدیقی کا کہنا تھا کہ ”مجھے نوکری کی پرواہ نہیں ۔ یہ کہا گیا کہ یقین دہانی کرائیں کہ مرضی کے فیصلے کریں گے تو آپ کے ریفرنس ختم کرا دیں گے ۔ مجھے نومبر تک نہیں ستمبر میں چیف جسٹس بنوانے کی بھی پیش کش کی گئی تھی ۔“ اس بیان پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا ۔
The post اسلام آباد میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کی افواہیں سرگرم ، انصار عباسی نے بھی ٹویٹ کر ڈالا ، سوشل میڈیا پر لوگ اپنی اپنی رائے دینے لگے appeared first on Urdu News.