کراچی (نیوز ڈیسک )گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیاہے اور تقریبا تمام سینئر وزراءکے قلمدان تبدیل کر دیے گئے ہیں جن میں وزارت خزانہ کے سربراہ اسد عمر اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بڑے نام شامل ہیں تاہم آج صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ گزشتہ کچھ عرصہ سے 36 سے 39 ہزار کے درمیان چل رہی ہے ۔
اور کبھی بہتری آتی ہے تو کبھی کمی واقع ہو تی ہے تاہم آج صبح سویرے سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ کراچی سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 36 ہزار 811 کی سطح پر تھا تاہم وقت کے ساتھ اس میں بہتری آتی گئی اور تقریبا ساڑھے دس بجے انڈس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور سٹاک مارکیٹ 37 ہزار 119 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں معمولی کمی ہوئی اور 37 ہزار 82 کی سطح پر آ ٓگئی ہے ۔
The post اسد عمر کے استعفے کے ایک دن بعد ہی ایسا کام ہوگیا کہ پاکستانیوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، appeared first on Urdu News.