اسد عمر نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، پاکستانی معیشت پھر سر اٹھانے لگی۔۔اسٹاک ایکسچینج میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (نیوزڈیسک) بجٹ پیش ہونے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آئی ہے اور کراچی اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا۔اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ ترامیم کی منظوری کے بعد انہیں قومی اسمبلی میں پیش کیا کیا گیا۔ اس موقع پرایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تبدیلی نہ کی گئی تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔جلی کے سیکٹر میں ساڑھے چار سو ارب روپے کا ایک سال میں خسارا ہوا۔اگر ہم اسی طرح چلتے رہے تو خسارہ2 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔بیرونی قرضے 60 ارب سے بڑھ کر 95 ارب تک پہنچ گئے۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہزرمبادلہ کے ذخائر تیزی سےگر رہے ہیں۔
اگر ہم نے فیصلے نہ کیے اور زرمبادلہ ذخائر مزید گر سکتے ہیں۔روپے کی قدر میں کمی سے پٹرول مزید 20 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔۔گیس کے تمام معاہدے ڈالر میں ہوتے ہیں،کل کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔۔بجلی کے سیکٹر میں ساڑھے چار سو ارب روپے کا ایک سال میں خسارہ ہوا۔گردشی قرضے 1200 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصلہ کرنا ہےکیا ہم اسی طریقے سےآگے چلتے رہیں گے یا آگے چلنے کی کوشش کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ 8276 گھروں کی تعمیر کیلیے ساڑھے 4 ارب روپے ریلیز کیے جائیں گے۔
پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ایکسپورٹ انڈسٹری کو 5 ارب روپے کا ریلیف دے رہے ہیں۔پٹرولیم لیوی ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے جبکہ ریگولٹری ڈیوٹی کی مدمیں ایکسپورٹ انڈسٹری کو 5 ارب روپے کا ریلیف دے رہے ہیں۔مہنگے فونز پر بھی ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔1800 سی سی سے اوپر گاڑیوں پر ڈیوٹی 20 فیصد کر دی گئی۔سالانہ 12 لاکھ آمدنی والے افراد سے اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔سالانہ 40 سے 50 لاکھ آمدنی والوں کو 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔صحت کے سلسلے میں فی خاندان 5لاکھ 40 ہزار روپے سالانہ دئیے جائیں گے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ بینگ ٹرانزیکشن پر نان فائلر 0.6 فیصد ٹیکس ادا کرے گا۔رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ 725 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔دیامر اور بھاشا ڈیمز کو 6 سال میں تعمیر کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ نان فائلر اب پاکستان میں گاڑیاں اور جائیداد خرید سکیں گے۔تازہ ترین خبر کے مطابق اس ترمیمی بجٹ کے آنے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ پیش ہونے سے پہلے خریدار کافی محتاط نظر آرہے تھے جب کہ بجٹ کے آنے کے بعد اسٹک ایکسچینج میں کافی تیزی دیکھنے میں آئی اور خریداروں نے کھل کر خریداری کی جس کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔یوں بجٹ کے پہلے روز معیشت پر بالخصوص اسٹاک ایکسچینج پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
The post اسد عمر نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، پاکستانی معیشت پھر سر اٹھانے لگی۔۔اسٹاک ایکسچینج میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا appeared first on Urdu News.