لاہور (ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق اسد عمر کو کو وزارت خزانہ سے ہٹا کر وزارت پٹرولیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فیصلہ وزرا کی کارکردگی کو مد نظر رکھ کرکیا گیا ۔وزیراعظم کو بڑا فیصلہ وزرا کی کارکردگی پر نظر ثانی کا انقلابی اقدام ہے ۔ذرائع کے
مطابق وفاقی کابینہ اوربیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ بعض وزراکی وزارتیں بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ۔وزارت خزانہ اورایف بی آر میں بھی بڑی تبدیلیوں کاامکان ہے ۔وزارت پٹرولیم میں بھی تبدیلیوں کاامکان بھی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کاوزارت داخلہ کی ذمے داری بھی کسی کےسپردکرنےکاامکان ہے ۔
The post اسد عمر فارغ ۔۔۔۔۔۔وزیر خزانہ کی ناقص کارکردگی پر عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا appeared first on Urdu News.