اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتا، صرف موجودہ وزیر خزانہ ہی پاکستان کی معیثت کو طاقتور بنا سکتا ہے کیونکہ۔۔۔دشمن نے بھی اعتراف کر لیا؟

لاہور (نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی جریدے Bloomberg کے ایک آرٹیکل میں وزیر خزانہ اسد عمر سے متعلق لکھا گیا ہے کہ پاکستان کا نیا وزیر خزانہ رسک لینے سے نہیں ڈرتے، جب ملک کے نئے مالیاتی وزیر کو دو دہائیوں قبل کہا گیا تھا کہ اسٹوریج ٹرمینل کے کمزور حفاظتی معیاروں کی وجہ سے کراچی بندرگاہ کے ذریعہ کیمیائیوں کو درآمد نہیں کیا جا سکتا،تو وہ وہاں گئے اورایک نیا یونٹ بنایا۔وہ Engro کارپوریشن میں ایک سینئرافسر تھے، جہاں انہوں نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسرکام کیا اور اس کمپنی کو ملک کی سب سے بڑی نے کھاد ساز سازی کا ذریعہ بنایا۔شمشاد الدین شیخ جو کہ نے Engro کی انرجی آرم کے سربراہ ہیں انہوں نے تقریبا 18 سال تک اسد عمر کے ساتھ کام کیا۔ان کا کہنا ہے۔
کہ اسٹوریج یونٹ کا قیام اس بات کو واضح کرتا ہے کہ اسد عمر کے اندر غیر روایتی طریقوں سے چینلجز سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہے،وہ مسائل کی نچلی سطح تک جا کر ان کو حل کرتے ہیں۔اور ان کے اندر کسی بھی مسائلے کا حل تلاش کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔اور یہی وہ صلاحیت ہے جو 57سالہ اسد عمر کے بطور وزیر خزانہ انتخاب کو صحیح ثابت کرتی ہے۔وزیر خزانہ بننے کے بعد اسد عمر کو کئی مسائل درپیش ہیں۔ اسد عمر نے پچھلے ماہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے چھ ماہ پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ایشائی ملک کو12 بلین ڈالر سے زائد ضمانتی قرضے ادا کرنے ہیں۔زیادہ تر تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ نئے وزیر اعظم عمران خان،، سابق کرکٹ لیجنڈ، جلد ہی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے دروازے پر ایک بار پھر دستک دیں گے۔
ملک کو فوری طور پر بحران سے نکالنے کے لیے دہائیوں سے اوپر نیچے ہوتی معیشت کو بہتر بنانا ہوگا۔۔اسد عمر کو قرضوں پر انحصار کم کرنے، عمران خان کی جانب سے کئے گئے فلاحی وعدوں کو پورا کرنے جیسے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔اسد عمر پاکستان میں تیزی سے کاروباری اور سرمایہ کار برادری کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے کے بعد ایک مشاورتی کونسل بھی تشکیل دی گئی جس کے بڑے بڑے معیشت پسند رکن ہیں جو عمران خان کو مخلتف پالیسوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔آرٹیکل میں مزید لکھا گیا ہے کہ اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتے۔2004میں انہوں نے Engro کمپنی میں کئی ایسے رسک لیے جس نے کمپنی کو فائدہ دیا۔ان اقدمات کے نتیجے میں کمپنی کو قنصان بھی اٹھانا پڑا تاہم اس کے باوجود بھی اسد عمر نے Engro کو ایک بہت بڑی کمپنی بنایا۔
The post اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتا، صرف موجودہ وزیر خزانہ ہی پاکستان کی معیثت کو طاقتور بنا سکتا ہے کیونکہ۔۔۔دشمن نے بھی اعتراف کر لیا؟ appeared first on Urdu News.