اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات، جی ایچ کیو طلب

اسد درانی

راولپنڈی:  چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید با جوہ نے بروقت اور بڑا فیصلہ کر تے ہوئے آئی ایس آئی کے سابق سر براہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو پرسوں جی ایچ کیو طلب کر لیا۔ 28 مئی کو ان سے ان کی کتاب اسپائی کرانیکل کے مندرجات کے حوالے سے وضا حت طلب کی جا ئیگی، یہ کتاب انہو ں نے بھارت کے خفیہ ادارے ‘را’ کے سابق سر بر اہ اے ایس دُلت کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق اسپائی کرانیکل پر اسد درانی سے منسوب خیالات پر وضاحت کیلئے انہیں بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ تمام حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں پر لاگو ہوتا ہے اور کتاب میں ان سے منسوب خیالات اس کی خلاف ورزی ہے۔

قبل ازیں سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات ہیں، اس کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس ہیں، کوئی بھی ملک اور قانون سے بالاتر نہیں۔ عسکری قیادت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاک فوج کا کوئی سابق افسر بھی ملکی مفاد کیخلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

کتاب میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کل بھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.