اسحاق ڈار کی پاکستان کوحوالگی، عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی برطانیہ نے بڑا اعلان کر دیا

لندن (نیوزڈیسک) برطانیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی عوامی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ برطانیہ اور پاکستان میں مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے ۔ اس لئے حکومت پاکستان کو باقاعدہ رابطہ کرنا ہوگا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ نے سابق وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی عوامی درخواست مسترد کردی ہے ۔ درخواست مسترد کرتے ہوئے برطانیہ نے موقف اختیار کیاہے کہ برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے ۔ اس لئے اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔حکومت برطانیہ کے مطابق قانون میں گجائش موجود ہے اور اس کے لئے حکومت پاکستان کوباقاعدہ رابطہ کرنا ہوگا ۔
The post اسحاق ڈار کی پاکستان کوحوالگی، عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی برطانیہ نے بڑا اعلان کر دیا appeared first on Urdu News.