اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ نہیں کر سکتے ، برطانیہ نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی

برطانیہ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی عوامی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان میں مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے ۔ اس لئے حکومت پاکستان کو باقاعدہ رابطہ کرنا ہوگا ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق برطانیہ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی عوامی درخواست مسترد کردی ہے ۔
درخواست مسترد کرتے ہوئے برطانیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے ۔ اس لئے اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا ۔ حکومت برطانیہ کے مطابق قانون میں گجائش موجود ہے اور اس کے لئے حکومت پاکستان کو باقاعدہ رابطہ کرنا ہوگا ۔
The post اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ نہیں کر سکتے ، برطانیہ نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی appeared first on Urdu News.