اسحاق ڈار کا نام بھی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا اور ان کا پاسپورٹ بلاک کر دیا گیا

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا نام بھی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا اور ان کا پاسپورٹ بلاک کردیا گیا ۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اورمفرورہیں ، اسحاق ڈارکی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے ۔ وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پرسابق وزیر خزانہ اسحاق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا اور ان کا نام پاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیا ۔