اسحاق ڈارکی مزید کتنی جائیدایں نکل آئیں؟ وزیراطلاعات نے ہوشربا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب کا وعدہ کیا تھا اوپر سے احتساب شروع کر کے نیچے آئیں گے. اس احتساب کا حقیقی فائدہ کاروباری اور سرمایہ دار افراد کو ہو گا بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات کا معلوم ہونا بڑی کامیابی ہے.10 ہزار سے زائد افراد کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات ملی ہیں. اسحاق ڈار کے لندن میں مزید 2 فلیٹس ملے ہیں.
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرسکتی ہے یہ ہی نیا پاکستان ہے. شہباز شریف نے 23 کروڑ کا جہاز ذاتی طور پر استعمال کیا. شہباز شریف کو نوٹس جاری کریں گے. استحقاق نہ ہونے کے باوجود جہاز استعمال کرنے پر سابق وزیراعلیٰ کو نوٹس ایشو کیا جا رہا ہے.
157 نان فائلزر کو نوٹس جاری کئے ہیں، مشاہد اللہ کے خلاف ثبوت چئیرمین نیب کے سامنے رکھے ہیں. جاتی امرا میں ایک دیوار حکومت کے پیسے سے بنائی گئی ہے. جاتی امرا میں حکومت کے پیسے سے کھڑی کی گئی دیوار کے پیسے حکومت سے ہر صورت وصول کریں گے،
انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ غریب کی جھونپڑی نہیں گرانی. ہماری معاشی پالیسی کے 3 ستون ہیں. پہلی تو کرپشن کے خلاف کارروئی لازم بنانی ہے، بیرون ملک سے پیسے کی واپسی،اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہے، جو کہ میرے وزیراعظم کا وژن ہے، اور ہم انشااللہ اس مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے.
The post اسحاق ڈارکی مزید کتنی جائیدایں نکل آئیں؟ وزیراطلاعات نے ہوشربا انکشاف کر دیا appeared first on Urdu News.