اداکارہ نے کو ہلی سمیت اپنے مدا حو ں بڑی خبر سنا دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ انوشکاشرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کو ایک سال سے زائد عرصہ بیت چکا ہے اور اب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر جوڑے کے والدین بننے کی افواہیں زیرگردش ہیں لیکن ان افواہوں کے بعد انوشکاشرما خود میدان میں آگئی ہیں اور بتایاکہ کچھ لوگ ماں بننے سے پہلے ہی نیا محاذ کھڑا کردیتے ہیں اوریہ صورتحال ایک لڑکی کے لیے کافی پریشان کن ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے انوشکاشرما کاکہناتھاکہ معلوم نہیں کہ ایسے لوگ آخر کیاچاہتے ہیںجوجھوٹی افواہیں پھیلاکر دوسروں کو پریشان اور خود خوش ہوتے ہیں، ۔
شادی توخفیہ رہ سکتی ہے لیکن بچے کی آمد چھپائی نہیں جاسکتی کیونکہ اس کی علامات ظاہرہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ شادی کے بعدہرحال میں آپ کو ماں بنانے پر تلے رہتے ہیں لیکن یہ صورتحال ایک لڑکی کیلئے کافی پریشان اور مایوس کن ہوتی ہے ۔ اداکارہ کاکہناتھاکہ ایسی باتیں کرنے والوں کو تمیزنہیں ہوتی لیکن میں تو اکثراسطرح کی مضحکہ خیز باتیں سن کر ہنستی رہتی ہوں ۔ یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی اٹلی کے مہنگے ترین ریزورٹس بوگو فین چیتو پرگزشتہ سال نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ یہ اٹلی کا مہنگا ترین ہوٹل ہے۔ جسے میں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اپنا وقت صرف کرکے یادگار بناتی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اس مہنگے ترین ہوٹل میں ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً 14 لاکھ ہے۔
The post اداکارہ نے کو ہلی سمیت اپنے مدا حو ں بڑی خبر سنا دی appeared first on Urdu News.