اداکارہ عائشہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا

اداکارہ عائشہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار اپنا فوٹو شوٹ کرایا جس کی چند تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں ۔ یاد رہے کہ عائشہ خان نے رواں سال اپریل میں شادی کے بعد شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اب گھریلو زندگی ہی گزاریں گی لیکن اب ان کا شوٹ منظرعام پرآنے کے بعد ان افواہوں کو تقویت مل رہی ہے کہ وہ شوبز میں واپس آ رہی ہیں ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عائشہ خان بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر شوبز میں واپسی کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کریں گی لیکن وہ خاموشی سے کام کرتی رہیں گی ۔
The post اداکارہ عائشہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا appeared first on Urdu News.