اداکارہ صنم سعید نے اپنی شادی کی ناکامی پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی ، اُنہوں نے اپنی شادی اور طلاق سے متعلق کئی انکشافات کئے

پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید نے اپنی شادی کی ناکامی پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی ہے اور کہا ہے کہ اس کی وجہ میں خود ہوں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صنم سعید کے سابق شوہر شوبز سے وابستہ نہیں تھے بلکہ و ہ ایک بینکر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صنم سعید پاکستان کی صف اول کی اداکاراﺅں میں شامل ہیں اور ان کی شہرت کو چار چاند معروف ڈرامے ’ زندگی گلزار ہے ‘ نے لگائے تاہم اب انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی شادی کے ٹوٹنے پر لب کشائی کر دی ہے ۔
حال ہی میں انہوں نے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے شو’اسپیک یور ہارٹ ود ثمینہ پیرزادہ‘ میں اپنی شادی اور طلاق سے متعلق کئی انکشافات کیے ۔ صنم سعید نے کہا کہ انہیں بہت کم عمر میں اپنے اسکول کے دوست کے ساتھ محبت ہوگئی تھی لیکن یہ محبت زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور وہ دوست انہیں چھوڑ کر چلا گیا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب کبھی دوبارہ محبت نہیں کریں گی لیکن انہیں ایک بار پھر محبت ہوئی اور اسی شخص کے ساتھ شادی بھی ہوئی ۔
The post اداکارہ صنم سعید نے اپنی شادی کی ناکامی پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی ، اُنہوں نے اپنی شادی اور طلاق سے متعلق کئی انکشافات کئے appeared first on Urdu News.