اسلام آباد(نیو زڈیسک) احتساب عدالت میں پیشی ۔۔ شہباز شریف کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا ۔۔شریف خاندان کیلئے دھماکہ خیز خبر آگئی ۔۔احتساب عدالت نے شہباز شریف کا 7 دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہباز شریف کا میڈیکل چیک کرایا جائے۔احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میری بہو نے ملک سے باہر جانا تھا مجھ سے ملنے نہیں دیا گیا، نیب نے جتنے بھی جسمانی ریمانڈ لیے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکے۔
دوسری طرف نیب کی جانب سے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ریفرنس تیار کر لیا گیا، نیب لاہور کی ٹیم نے ریفرنس سے متعلق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو بریفنگ دیدی۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف سمیت 4 افراد کیخلاف ریفرنس 24 نومبر کو فائل کئے جانیکا امکان ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اختیارات کا غلط استعمال کر کے پرائیویٹ افراد کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی، ذرائع کے مطابق جو ریفرنس تیار کیا گیا۔
اس میں بتایا گیا کہ ملزم شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طاقت کا غیرقانونی استعمال کیا۔شہباز شریف پر فواد حسن فواد کیساتھ ملی بھگت سے میرٹ پر آنیوالی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کروانے کا الزام ہے، ملزم نے مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو غیر قانونی منافع دینے کی غرض سے ٹھیکہ منسوخ کروایا۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آشیانہ پراجیکٹ کا ٹھیکہ پی ایل ڈی سی سے ایل ڈی اے کو منتقل کرنیکا حکم دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے غیرقانونی طور پرایل ڈی اے کو ٹھیکہ منتقل کرنیکی منظور ی دلوائی، اس وقت کے ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ تھے اور اس طرح پبلک پارٹنر شپ کے تحت ٹھیکہ منظور نظر میسرز بسم اللہ انجینرنگ کو دے دیا گیا جو پیراگون کی پراکسی کمپنی تھی، جن کو فائد ہ پہنچانے کے لئے سب غیر قانونی اقدامات کئے گئے۔
The post احتساب عدالت میں پیشی ۔۔ شہباز شریف کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا ۔۔شریف خاندان کیلئے دھماکہ خیز خبر آگئی appeared first on Urdu News.