اب پاکستان کا اپنا تیل اور گیس ہو گا! سعودی عرب نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے تیل و گیس کے شعبہ میں پاکستان کو خود مختار بنانے کیلئے معاونت فراہم کرنے کا امکان، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کوتیل و گیس کی تلاش کیلئے10 بلاکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، اس معاملے میں سعودی حکام بہت سنجیدہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان نے سعودی عرب سے ادھارتیل لینے کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 سال کیلئے تیل لینے کی بات زیربحث آئی ہی نہیں۔میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ادھارتیل لینا پہلے ہمارا خیال تھا۔
دوسرا خیال آیا کہ اس پربات نہیں کرنی چاہیے۔ واضح رہے وفاقی وزیرپٹرولیم نے گزشتہ روز بیان میں ادھارتیل لینے کا انکشاف کیا تھا۔وزیرپٹرولیم نے کہا تھا کہ 5 سال تاخیری ادائیگیوں پرتیل ادھارلینا ہماری حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کیساتھ آئل ریفائنری پرایم اویوکل کابینہ میں پیش کیا جا رہا ہے۔سعودی توانائی کے وزیرجلد ایم او یو پر دستخط کرنے پاکستان آئیں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان لائن آف ڈائریکشن طے ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک سعودی عرب آئل ریفائنری کے معاملے پراکتوبرمیں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کیساتھ ساؤتھ، نارتھ گیس پائپ لائن میں سرمایہ کاری پربھی بات ہوئی ہے۔ سعودی عرب کوتیل وگیس کی تلاش کیلئے10 بلاکس میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے۔ غلام سرور نے کہا کہ سعودی حکام بہت سنجیدہ ہیں۔
سعودی عرب والے کام اورصرف کام چاہتے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے تیل و گیس کے شعبہ میں پاکستان کو خود مختار بنانے کیلئے معاونت فراہم کرنے کا امکان، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کوتیل و گیس کی تلاش کیلئے10 بلاکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، اس معاملے میں سعودی حکام بہت سنجیدہ ہیں۔
The post اب پاکستان کا اپنا تیل اور گیس ہو گا! سعودی عرب نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی appeared first on Urdu News.