’’ اب وقت آ گیا ہے کہ یہ تاثر ختم کردیا جائے کہ فوج اورعدلیہ کے لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ‘‘ ، معروف قانون دان رشید اے رضوی

معروف قانون دان رشید اے رضوی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ یہ تاثر ختم کردیا جائے کہ فوج اور عدلیہ کے لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پر وگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رشید اے رضوی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ یہ ثاثر ختم کردیا جائے کہ فوج اور عدلیہ کے لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ، سپریم کورٹ اس طرف پیش قدمی کی کوشش کرتی نظر آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف وطن واپس آئیں اور آرٹیکل سکس کا سامنا کریں ، اگر عدالت ان کو بری کرتی ہے تو ٹھیک ہے بصورت دیگر جوبھی فیصلہ ہو ، اس کو قبول کرنا ہوگا ، یہ تاثر اب ختم کرنا پڑے گا کہ ریٹائرڈ جرنیل قانون سے بالاتر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا مقدمہ ملک کا پہلا آرٹیکل سکس کا مقدمہ ہے اور یہ بہت بہتر ہوگا کہ اگر عدالت اس کیس کا فیصلہ سنا دے ۔
The post ’’ اب وقت آ گیا ہے کہ یہ تاثر ختم کردیا جائے کہ فوج اورعدلیہ کے لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ‘‘ ، معروف قانون دان رشید اے رضوی appeared first on Urdu News.