اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فوج سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ہے جو وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لیے ہردم تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے آرمی چیف کولائن آف کنٹرول کی صورتحال پربریفنگ دی اور بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کے موثر جواب سے بھی آگاہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی آبادی کے حوصلے کو بھی سراہا جنہیں بھارتی فوج جان بوجھ کر ہدف بنا رہی ہے۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے جارحانہ بیانات میں اضافہ ہوا ہے، بہتر ہوگا کہ بھارت یہ جان لے امن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے جب کہ ہم سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ہیں اور وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لیے ہردم تیار ہیں۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی کابینہ نے کرتارپورہ سرحد کھولنے کی منظوری دے دی، کرتارپورہ سرحد کھولنا درست سمت کی جانب اہم قدم ہے،بھارت کو کرتارپورہ سرحد کھولنے کی تجویز پاکستان نے دی تھی۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ بھارتی کابینہ نے کرتارپورہ سرحد کھولنے کی منظوری دے دی، بھارت کو کرتارپورہ سرحد کھولنے کی تجویز پاکستان نے دی تھی، بھارتی کابینہ کی توثیق دونوں ممالک کے امن پسندوں کی فتح ہے، کرتارپورہ سرحد کھولنا درست سمت کی جانب اہم قدم ہے، ایسے اقدامات سے دونوں اطراف کے امن پسندوں کی حوصلہ افزائی ہو گی
The post اب مودی کی خیر نہیں۔۔۔!! ہندوستان کے مندروں میں کوئی گھنٹیاں بجانے والا بھی نہیں بچے گا،آرمی چیف نے دبنگ علان کر دیا appeared first on Urdu News.