اب تو میں بھی عمران خان کا دفاع کرتے کرتے تھک گیا ہوں،وزیراعظم کا بہت بڑاحمایتی بھی بالاخر جواب دے گیا

لاہور (نیوزڈیسک) معروف صحافی ظفر ہلالی سے ایک پروگرام کے دوران سوال کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وزیر اعلیٰ کا دفاع کر رہے ہیں۔لیکن ابھی تک وزیر اعلیٰ کی طرف سے کوئی خاص پالیسی دیکھنے میں نہیں آئی۔تو ظفر ہلالی کا کہنا تھا کہ اب تو میں بھی عمران خان کا دفاع کرتے کرتے تھک گیا ہوں۔خدا کا واسطہ ہے اب عمران خان کو کنٹینرز کی سیاست سے اتر کر سامنے آنا چاہئیے۔کیونکہ اب ہم یہ نہیں سننا چاہتے کہ کون کتنا کرپٹ ہے۔
کس نے کتنی کرپشن کی ہے۔ظفر ہلالی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سارے ایسے کام ہیں جن پر عمران خان کو بطور وزیراعظم کام کرنا چاہئیے تھا۔اب عمران خان کو ہمیں بتانا چاہئیے کی آپ نے کیا کام کیا؟۔۔عمران خان کو یہ بتانا چاہئیے کہ سعودی عرب اور چانئا پاکستان کو کتنا قرضہ دے رہے ہیں۔عمران خان کو قوم کو یہ بتانا چاہئیے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس کیوں جا رہی ہے اورکن شرائط پر جا رہی ہے۔واضح رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 2 ماہ ہونے والے ہیں۔
اس دوران جہاں حکومت نے مقبول فیصلوں کے ذریعے اپنی ساکھ بہتر بنائی ہے وہیں انہیں مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے ہیں۔ جن میں سے گیس ،،،تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام پر سخت گراں گزرا۔تاہم اس طرح کے فیصلے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے از حد ضروری ہو چکے تھے۔
دوسری جانب حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے لیے ہر کوشش کر کے دیکھ لی ہے تاہم حکومت کو آخر کار اپنی ہار ماننی پڑی ہے۔۔۔تحریک انصاف کی حکومت نے آخر کار قرضے لینے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایم ایف سے قرض لینے کو واحد حل قرار دے دیا ہے۔
The post اب تو میں بھی عمران خان کا دفاع کرتے کرتے تھک گیا ہوں،وزیراعظم کا بہت بڑاحمایتی بھی بالاخر جواب دے گیا appeared first on Urdu News.