آنجہانی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی بالی ووڈ میں انٹری ، فلم ’’ دھڑک ‘‘ فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

بالی ووڈ انجھانی اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بالی ووڈ میں اپنی فلم دھڑک کے ساتھ باقاعدہ انٹری کرلی ، جب ان کی فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم میں جھانوی کپور کے ساتھ ساتھ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھاتر مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ یہ فلم مراٹھی فلم سیرت کا ہندی ریمیک ہے ، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے کی ہے ۔ جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے ۔ 3 منٹ دورانیے پر مبنی ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جھانوی اور ایشان فلم میں رومانوی کردار ادا کررہے ہیں جو ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں ، تاہم بعدازاں کسی مسائل کے باعث یہ دونوں ایک ساتھ بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران جھانوی سبز رنگ کے جوڑے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں ۔ جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی ارجن کپور نے بھی اس موقع پر ٹویٹ کرکے اداکارہ کو اگاہ کیا کہ وہ ان کو ہمیشہ سپورٹ کرتے رہیں گے ۔ فلم 20 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے ۔